تتلے عالی:مریم کلینک ایمر جنسی 24 گھنٹے فعال رکھنے کا مطالبہ

تتلے عالی:مریم کلینک ایمر جنسی 24 گھنٹے فعال رکھنے کا مطالبہ

کلینک دوپہر 2بجے بند، ایمرجنسی میں مریضوں کو مشکلات ،زچہ بچہ کی سہولت موجود

تتلے عالی(نامہ نگار )مریم نواز کلینک کی اپ گریڈیشن اور24گھنٹے ایمرجنسی سروس فراہم کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق 3 یونین کونسلوں پر مشتمل تتلے عالی میونسپل کمیٹی کے قیام کا اعلان ہو چکا ہے لیکن یہاں پر قائم مریم نواز کلینک بعد دوپہر 2بجے بند کر دیا جاتا ہے البتہ زچہ بچہ،لیبر روم کی سہولت 24 گھنٹے موجود ہے ،ایمرجنسی اور میڈیکل سہولیات کیلئے گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ جو 55کلو میٹر ہے اور ملحقہ30کلو میٹر کیلئے کوئی ہسپتال موجود نہیں ۔ملت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر رانا علی حسن،نائب صدر رانا ریاست علی،جنرل سیکرٹری شاہد جاوید ودیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب،سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا ہے مریم نواز کلینک کی اپ گریڈیشن کرکے 24گھنٹے سٹاف، ادویات،طبی آلات اور50بستروں پر ہسپتال، ایمرجنسی اور حادثات کے وقت طبی امداد کی فراہم کو یقینی بنایا جائے جس سے انسانی جانوں کا ضیاع کم ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں