خستہ حال سڑکوں کی مرحلہ وار مرمت و بحالی کا فیصلہ

خستہ حال سڑکوں کی مرحلہ وار مرمت و بحالی کا فیصلہ

ایکسین ہائی ویز اور ڈپٹی ڈائریکر ڈویلپمنٹ کو 2روز میں سروے کی ہدایت

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ میں خستہ حال سڑکوں کی مرحلہ وار مرمت و بحالی کا فیصلہ، فوری سروے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے شہر کی خستہ حال سڑکوں کی فوری مرمت کیلئے ایکسین ہائی ویز اور ڈپٹی ڈائریکر ڈویلپمنٹ کو دو روز کے اندر جامع سروے مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔سروے رپورٹ کی بنیاد پر شہر بھر میں سڑکوں کی مرحلہ وار مرمت و بحالی کا کام شروع کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر، محفوظ اور ہموار سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس سلسلے میں پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے دوبارہ اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو معیاری انفراسٹرکچر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون سے بھرپور اقدامات یقینی بنائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں