لدھیوالہ وڑائچ :مین ہول میں سیفٹی نیٹس کی تنصیب

لدھیوالہ وڑائچ :مین ہول  میں سیفٹی نیٹس کی تنصیب

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی )شہریوں کے تحفظ کیلئے مین ہول میں سیفٹی نیٹس کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا ،وزیر اعلیٰ کے وژن شہریوں کے تحفظ اور محفوظ ماحول کو یقینی بنایا جائے گا۔

 اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل مجید نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مین ہول میں نیٹس کی تنصیب کھلے یا متاثرہ مین ہولزسے پیش آنیوالے حادثات کی روک تھام اور شہریوں بالخصوص بچوں اور پیدل چلنے والوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شہری انفراسٹرکچر کو مزید محفوظ بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی سہولیات کی بہتری اور محفوظ ماحول کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں