پرویزاشرف سے ثمینہ فخرپگانوالہ کی لاہور میں ملاقات

 پرویزاشرف سے ثمینہ فخرپگانوالہ کی لاہور میں ملاقات

ملکی سیاسی صورتحال، آزاد کشمیرالیکشن سمیت دیگراہم امور پرتبادلہ خیال

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی وسطیٰ پنجاب کے صدر سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سے پارٹی سیکرٹریٹ لاہورمیں سابق ایم این اے ثمینہ فخرپگانوالہ نے ملاقات کی، ملکی سیاسی صورتحال، آزاد کشمیرالیکشن سمیت دیگراہم امور پرتبادلہ خیال کیاگیا، ثمینہ فخرپگانوالہ نے راجہ پرویزاشرف کو گجرات کی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل سے بھی آگاہ کیا،راجہ پرویزاشرف نے پیپلزپارٹی کیلئے پگانوالہ خاندان کی خدمات کوسراہتے ہوئے انہیں بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ثمینہ فخرپگانوالہ نے کہاکہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو اپنا ضامن سمجھتے ہیں اور جماعت کی کشمیر کیلئے جدوجہد روشن اور تاریخی باب کی حیثیت رکھتی ہے ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔ ثمینہ فخرپگانوالہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی سیاست عوامی خدمت، جمہوریت اور وفاق کی مضبوطی پر مبنی ہے جبکہ کشمیری عوام کا ووٹ پیپلز پارٹی کے روشن مستقبل کی ضمانت بنے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہر دور میں کشمیر کے عوام کیساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی کھڑی رہے گی اور آزاد کشمیر کے عوام کا اعتماد جماعت کو ایک نئی تاریخی کامیابی سے ہمکنار کریگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں