عالم چوک 500:کلو مردہ گوشت تلف ‘گاڑی ضبط ‘ملز م گرفتار

عالم چوک 500:کلو مردہ گوشت تلف ‘گاڑی ضبط ‘ملز م گرفتار

میٹ سیفٹی ٹیموں کی کارروا ئی ، گوشت کو برف لگا رکھی تھی ، ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنزنے میٹ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ ٹمبر مارکیٹ عالم چوک میں کارروائی کرتے ہوئے بیمار اور مردہ جانور کی ترسیل ناکام بنادی،500کلو مضر صحت گوشت تلف کرکے گاڑی ضبط، مقدمہ درج اور2ملزم گرفتارکر لئے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ ویٹرنری سپیشلسٹ نے موقع پر معائنہ کیا جن کے مطابق مردہ جانور کو ذبح کیا گیا تھا، گوشت خراب ہونے سے بچانے کیلئے پیٹ میں برف رکھی ہو ئی تھی ،گوشت انسانی استعمال کیلئے مضرصحت قرار دیا گیا، ویجیلنس ٹیم نے طویل ریکی کرکے گاڑی نمبری LOK-3882کا پتہ لگایا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی موسیٰ رضا کے مطابق جعل ساز مافیا زیادہ منافع کے لالچ میں خوراک نہیں بیماری فروخت کرتا ہے ، شہری گوشت سمیت بنیادی اشیا کی خرید سے قبل جانچ پڑتال یقینی بنائیں، معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے مسلسل چیکنگ جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں