سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے وفد کی چیئرمین ایئر سیال سے ملاقات
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احتشام مظہر نے سینئر نائب صدر محمد مراد ارشد، نائب صدر سلمان شیخ اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے چیئرمین عبدالغفور ملک اور وائس چیئرمین سید شاہد رضا سے ملاقات کی اور انہیں عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔
ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور سیالکوٹ چیمبر اور سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مابین تعلقات کومستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔