گجرات:فوڈ پوائنٹس کو جرمانے غیر معیاری اشای خورونوش تلف
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ضلع بھر میں مختلف فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا ۔
معائنے کے دوران 18فوڈ بزنسز کو بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے جبکہ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 6فوڈ بزنسز کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 4 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔کارروائی کے دوران ایکسپائرڈ اشیائے خورونوش اور 320کلوگرام غیر معیاری آئس بلاکس تلف کر د ئیے گئے ۔