پنجاب کالج ، صحافیوں میں بچوں کیلئے رعایتی تعلیم کا معاہدہ
میرٹ پر آنیوالے طلبہ کو مکمل مفت تعلیم دی جائیگی:پرنسپل سلمان بٹ
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )صحافیوں کاپنجاب کالج کے ساتھ بچوں کیلئے تعلیمی رعایتی معاہد ہ طے پا گیا ۔ بتایاگیا ہے کہ پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں اور پنجاب کالج کے درمیان صحافیوں کے بچوں کیلئے تعلیمی ڈسکاؤنٹ کے معاہدے کو صحافی برادری نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ صحافیوں کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں یہ اقدام نہ صرف صحافی خاندانوں کیلئے بڑی سہولت ہے بلکہ تعلیم دوست سوچ کی بھی عکاسی کرتا ہے ۔پریس کلب کے صدر راشد چودھری نے کہا کہ صحافی معاشرے میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے متعدد مشکلات کا سامنا کرتے ہیں ایسے میں پنجاب کالج کی جانب سے بچوں کیلئے خصوصی رعایت کا اعلان قابلِ تحسین ہے ۔ پنجاب کالج کے پرنسپل سلمان بٹ نے کہا کہ میرٹ پر آنے والے طلبہ کو مکمل مفت تعلیم دی جائے گی جبکہ صحافی برادری کے بچوں کیلئے بھی خصوصی رعایتی پیکج رکھا گیا ہے تاکہ وہ جدید اور معیاری تعلیمی سہولیات سے بھرپور استفادہ کر سکیں ۔