گجرات:ستھرا پنجاب ایجنسی کا دفتر اسٹیٹ لائف بلڈنگ میں قائم
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ستھرا پنجاب ایجنسی کا دفتر اسٹیٹ لائف بلڈنگ میں قائم کر دیا گیا ،
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ستھرا پنجاب ایجنسی کا دفتر اسٹیٹ لائف بلڈنگ میں قائم کر دیا گیا ، افتتاح چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز علی ابرار جورا نے کیا ، تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قر ۃ العین، ضلعی انتظامیہ کے افسر وں نے شرکت کی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین محمد اصغر، راجہ سکندر، ہما شاہنا، عاصم بٹ، شہباز منور اور محمد آصف رضا بھی موجود تھے ۔ مقررین نے کہا کہ نئے دفتر کے قیام سے انتظامی امور مزید مؤثر انداز میں انجام د ئیے جا سکیں گے ، عوام کو صفائی اور سینی ٹیشن کی بہتر، بروقت اور معیاری سہولیات فراہم ہوں گی۔