کامونکے :بارش سے نشیبی علاقوں ، انڈر پا سز میں پانی جمع
کامونکے (نامہ نگار )تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے کامونکے اور گردونواح کا موسم خوشگوار بنا دیا۔
شدید بارش کے باعث چند ہی لمحوں میں سڑکیں، نشیبی علاقے اور مختلف انڈر پاسز میں پانی جمع ہو گیا۔ بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا جبکہ شہریوں نے خوشگوار موسم سے بھرپور لطف اٹھایا۔ دوسری جانب بلدیہ کا عملہ مختلف مقامات سے جمع شدہ پانی کی نکاسی میں مصروف رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments