اکاؤنٹ کلرک،پٹواری ،منشی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

 اکاؤنٹ کلرک،پٹواری ،منشی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

اینٹی کرپشن کی نا رووال اور گجرات میں کارروائی ، ملزموں سے نشان زدہ نوٹ برآمد

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)اینٹی کرپشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرکے اکاؤنٹ کلرک 40ہزار،پٹواری اور منشی کو 50 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ، کارروائی ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت اور ڈویژنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ امجد شہزاد کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نارووال رانا مبشر علی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پٹواری نوید احمد اور پرائیویٹ منشی کو 50 ہزار روپے رشوت گرفتار کر لیا ،دوسری کاروائی میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ہیڈ کوارٹر زنے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس گجرات کے کلرک حمزہ حسین کو 40 ہزار روپے رشوت کے جرم میں گرفتار کیا ،ملزم کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا شبیر اشرف نے بتایا کہ اکا ئونٹ کلرک اور پٹواری نے رشوت لی تھی جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...