گوجرانوالہ چیمبر کے انتخابات 19اور 21ستمبر کو ہو نگے

گوجرانوالہ چیمبر کے انتخابات 19اور 21ستمبر کو ہو نگے

ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات پہلے اور کارپوریٹ کلاس کے بعد میں ہوں گے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے سال 2026-2028 کیلئے 2 سالہ انتخابات کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ، الیکشن کمیشن کی تشکیل کر کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ۔ صدر علی ہمایوں بٹ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے ایگزیکٹو کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں شیڈول کی باقاعدہ منظوری دی گئی ، انتخابات 19 اور 21 ستمبر کو ہوں گے ۔ الیکشن کمیشن کیلئے قمر دلبر انصاری، شیخ محمد علی اور نسیم شاہد مغل منتخب ہوئے ہیں۔ انتخابی نشستوں اور آئینی عمل کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا گیا کہ اس دو سالہ انتخابی عمل کے تحت درج ذیل نشستوں پر انتخاب ہوگا ۔ایگزیکٹو کمیٹی کارپوریٹ کلاس ،ایگزیکٹو کمیٹی ایسوسی ایٹ کلاس کی15،15نشستیں،خواتین کیلئے مختص 2نشستوں ، صدر،سینئر نائب صدر اور نائب صدر کی نشستوں پر الیکشن ہوگا۔گزشتہ روز خصوصی مشاورتی اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا تھا کہ چونکہ رواں سال چیمبر کا صدر ایسوسی ایٹ کلاس سے منتخب ہونا ہے ، اس لئے اس مرتبہ ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات پہلے اور کارپوریٹ کلاس کے انتخابات بعد میں منعقد کئے جائیں، اسی فیصلے کو چیمبر کی ایگزیکٹو باڈی میں ریکوزیشن کی صورت میں پیش کیا گیا جسے مکمل اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...