نہر میں نہاتے 15سالہ لڑکا ڈوب گیا،تلاش کیلئے آپریشن شروع

نہر میں نہاتے 15سالہ لڑکا ڈوب  گیا،تلاش کیلئے آپریشن شروع

گوجرنوالہ(کرائم رپورٹر)نہر میں نہاتے 15 سالہ لڑکا ڈوب گیا،ریسکیو اہلکاروں نے تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا،بتایا گیا ہے کہ مسجد اقصٰی جی ٹی روڈ کے قریب اپر چناب نہر میں نہاتے لڑکا ڈوب گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق تین نوجوان نہر میں نہا رہے تھے جن میں سے ایک پانی کی گہرائی میں جانے کے باعث ڈوب گیا،اس بارے علم ہونے پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،ریسکیو کے غوطہ خوروں نے لاپتہ لڑکے کی تلاش کیلئے واٹر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...