ہیڈبمبانوالہ :موٹر سائیکل کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق
ہیڈبمبانوالہ ،ڈسکہ (نامہ نگار،نمائندہ دنیا ) موٹر سائیکل کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ۔
صفیہ بی بی کا شوہر رکشہ پر سواریاں لیکرمنڈیکی سے ڈسکہ آرہاتھا کہ لوہارانوالہ کھوہ کے قریب پیچھے سے 2موٹر سائیکل سواروں نے ٹکر ماردی ‘ڈرائیور رکشہ کے نیچے آگیا ،شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا ۔اور ہسپتال میں دم توڑ گیا ، صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments