جن نکالنے کیلئے بچی جلانے کا مشورہ‘ عامل کی ضمانت مسترد

جن نکالنے کیلئے بچی جلانے کا مشورہ‘ عامل کی ضمانت مسترد

ماں ، 2بیٹے 4سالہ مرحا کو گھر میں جلاتے پکڑ ے گئے ، جھلسی بچی ہسپتال منتقل ملزم عتیق الرحمن کسی قانونی رعایت کا مستحق نہیں :جو ڈیشل مجسٹر یٹ کا فیصلہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )گھر سے بیماری کے خاتمہ کیلئے 4سالہ کمسن بچی کو آگ پر جلانے کا مقدمہ ، جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس نے بچی کی والدہ کو جن نکالنے کیلئے کمسن کو زندہ جلانے کا مشورہ دینے والے مبینہ عامل کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔ تھانہ اروپ کے علاقہ البدر ٹائون میں والدہ اور بہن بھائیوں کی جانب سے 4سالہ مرحا کو آگ پر زندہ جلانے کے مقدمہ کے ماسٹر مائنڈر عتیق الرحمن کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس نے فریقین کے وکلا کے دلائل کی سماعت کے بعد ملزم عتیق الرحمن کی ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے حکم میں کہا کہ بچی کو زندہ جلانے بارے اسکی والدہ کو مشورہ دینے والا کسی قانونی رعایت کا مستحق نہیں ۔ پولیس آفیسر نے عدالت کے باہر میڈیا کو بتایا کہ ملزم بھائیوں نے انکشاف کیا کہ انکی والدہ لبنیٰ بی بی اور دونوں بھائی بیمار رہتے انکی والدہ علاقہ میں عامل عتیق الرحمن عرف ابو بکر قاری کے پاس مشورہ کیلئے گئی جس نے کہا کہ چھوٹی بیٹی مرحا کے پا س جن ہے جس کی وجہ سے گھر میں بیماری رہتی ہے اور ماں بیٹوں پر ادویات بھی اثر نہیں کرتیں ۔ پولیس کے مطابق عامل نے لبنیٰ کو یقین دہانی کر ائی کہ وہ اپنی کمسن بیٹی کو گھر میں آگ پر زندہ جلا دے تو وہ مرے گی نہیں لیکن جن نکل جائے گا اور بیماری بھی ختم ہو جائے گی جس پر انکی والدہ اور انہوں نے 4 سالہ مرحا کو آگ پر جلانے کا پروگرام بنایا ۔ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ بچی کو شدید زخمی اور جھلسی ہوئی حالت میں ہسپتال شفٹ کیا گیا جن ڈنڈوں سے ملزموں حسیب اور منیب نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا وہ دوران تفتیش برآمد کر کے ملزموں کو جوڈیشل بھجوایا گیا تھا ۔ یاد رہے کہ پولیس نے گھر کا دروازہ توڑ کر کمسن کو زندہ جلاتے اسکی والدہ اور بھائیوں کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...