ضلعی عدالتوں میں سولر سسٹم لگانے کا فیصلہ،6کروڑ27لاکھ روپے خرچ ہونگے

ضلعی  عدالتوں  میں  سولر  سسٹم  لگانے  کا  فیصلہ،6کروڑ27لاکھ  روپے  خرچ  ہونگے

گوجرانوالہ کی سول ، فیملی،فوجداری اور ایڈیشنل سیشن ججز کی عدالتوں کیلئے 50،تحصیل کامونکے اورنوشہرہ ورکاں کی عدالتوں کیلئے 7،7اوروزیر آباد کی عدالتوں کیلئے 11 سولر سسٹم لگائے جائیں گے

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ضلع کی عدالتوں میں سولر سسٹم لگا نے کا پراجیکٹ ، 6کروڑ 27 لاکھ 3ہزار 640روپے کے 75ہائی برڈ سولر سسٹم لگائے جائیں گے ، ایک سولر سسٹم 4کلو واٹ کا ہو گا ۔ ضلعی ہیڈ کوارٹرز گوجرانوالہ کی سول ، فیملی،فوجداری اور ایڈیشنل سیشن ججز کی عدالتوں کیلئے 50تحصیل کامونکے کی عدالتوں کیلئے 7 ،تحصیل نوشہرہ ورکاں کی عدالتوں کیلئے 7 اور وزیر آباد کی عدالتوں کیلئے 11سولر سسٹم لگائے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق سولر سسٹم لگانے کا کنٹریکٹ نجی کمپنی کو دیا گیا جس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طے شدہ ایگریمنٹ اور شرائط کے مطابق 4اگست تک سولر سسٹم لگانے کا کام مکمل کرے ۔ نجی کمپنی کے سٹاف نے گزشتہ روز سول، فیملی اور فوجداری عدالتوں پر مشتمل کمپلیکسز کا جائزہ لیا ، سولر سسٹم کا سامان بھی سیشن کورٹ کے احاطہ میں پہنچا دیا گیا ۔ 4کلو واٹ کے ایک ہائی برڈ سولر سسٹم پر مجموعی طور پر 8لاکھ 3ہزار 648روپے جبکہ گوجرانوالہ سمیت دیگر تحصیلوں کی عدالتوں کے 75 سولر سسٹم کیلئے مجموعی طور پر 6کروڑ 27لاکھ 3ہزار 640روپے لاگت آئیگی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...