اسسٹنٹ کمشنر اشعر محمود سے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے وفد کی ملاقات

اسسٹنٹ کمشنر اشعر محمود سے انٹرنیشنل  ہیومن رائٹس موومنٹ کے وفد کی ملاقات

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ اشعر محمود سے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی اور خدمتِ انسانیت، غریب، مظلوم اور بے سہارا افراد کی فلاح و بہبود کیلئے تنظیم کی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وفد کی قیادت ڈویژنل چیئرمین رانا ارشد سبحانی نے کی، جبکہ نائب صدر نعیم خالد، شہزاد شاہ، ضلعی صدر محترمہ زینب عرفان، جنرل سیکرٹری عثمان بٹ، دلاور حسین، سید مستحسن شاہ اور دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔رانا ارشد سبحانی نے کہا کہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ دنیا کے 70 سے زائد ممالک میں خدمتِ انسانیت کے لیے کام کر رہی ہے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اشعر محمود نے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے وفد کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...