خزاں سمسٹر کے داخلے شروع، اوپن یونیورسٹی میں نئے سائنس پروگرام متعارف

خزاں سمسٹر کے داخلے شروع، اوپن  یونیورسٹی میں نئے سائنس پروگرام متعارف

حافظ آباد(نمائندہ دنیا)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گوجرانوالہ ریجن کے ایڈیشنل ریجنل ڈائریکٹر چودھری امتیاز احمد کمبوہ نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک بھر میں معیاری، آسان اور کم لاگت تعلیم کی فراہمی کے اپنے مشن کو مزید وسعت دے رہی ہے۔

داخلہ مہم کے سلسلے میں اساتذہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ خزاں 2026ء سمسٹر کیلئے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس بار یونیورسٹی کی جانب سے میٹرک سائنس، ایف ایس سی پری میڈیکل اور ایف ایس سی پری انجینئرنگ کے پروگرام بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان نئے پروگراموں سے سائنس کے طلبہ کو اپنے شہر اور گھر کے قریب رہتے ہوئے معیاری اور کم لاگت تعلیم حاصل کرنے کا بہترین موقع میسر آئے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...