گجرات :ضلع میں 31 فوڈ بزنسز کا معائنہ، 14کو اصلاحی نوٹس جاری

 گجرات :ضلع میں 31 فوڈ بزنسز کا  معائنہ، 14کو اصلاحی نوٹس جاری

گجرات (سٹی رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے گزشتہ روز ضلع بھر میں 31 فوڈ بزنسز کا معائنہ کیا۔

دورانِ چیکنگ مختلف خلاف ورزیوں پر 14 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے، جبکہ 6 فوڈ بزنسز کو مجموعی طور پر 96 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران غیر معیاری 160 جوس پیک، 12 کلوگرام زائدالمیعاد کھویا اور ممنوعہ اشیائے خورونوش تلف کر دی گئیں۔ مزید برآں سنگین خلاف ورزی پر ایک مقدمہ درج کرایا گیا، جبکہ لیبارٹری تجزیے کے لیے دو نمونے بھی حاصل کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...