تتلے عالی:سیم نالہ تجاوزات اور گندگی سے بھر گیا، آبادی کو خطرہ

تتلے عالی:سیم نالہ تجاوزات اور گندگی سے بھر گیا، آبادی کو خطرہ

اہل علاقہ کا مون سون بارشوں سے قبل نالے کی فوری صفائی اور مرمت کا مطالبہ

تتلے عالی (نامہ نگار) کامونکی روڈ پر واقع سیم نالہ تجاوزات، کوڑا کرکٹ اور جڑی بوٹیوں سے بھر گیا، جس کے باعث مون سون کی بارشوں کے دوران گندا پانی آبادی میں داخل ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ مقامی سماجی تنظیموں اور اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ سیم نالہ طویل عرصے سے کوڑا کرکٹ اور جھاڑیوں سے اٹا پڑا ہے ، جبکہ متعدد مقامات پر اس کے کنارے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جس کے باعث گندا پانی باہر نکل رہا ہے۔

گزشتہ سال مون سون کی بارشوں کے دوران سیم نالے کا پانی گھروں، حویلیوں، ڈیروں اور مساجد میں داخل ہو گیا تھا، جبکہ گندے پانی کے باعث مسیحی قبرستان کی دیواریں بھی گر گئی تھیں۔اہلِ علاقہ کے مطابق نالے کی صفائی (ڈی سلٹنگ) کیلئے تحصیل اور ضلع کونسل انتظامیہ کو متعدد بار شکایات کی گئیں، تاہم متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت کے باعث تاحال صفائی کا کام نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر بروقت نالے کی صفائی اور مرمت نہ کی گئی تو مون سون کی بارشوں کے دوران نالے میں شگاف پڑ سکتا ہے ، جس سے گندا پانی تتلے عالی کی آبادی کیلئے سنگین مسائل پیدا کر سکتا ہے ۔ اہلِ علاقہ نے فوری اصلاحِ احوال اور نالے کی صفائی کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...