گوجرانوالہ چیمبر اور یو ایس پاکستان انٹرنیشنل چیمبر میں ایم اویو

 گوجرانوالہ چیمبر اور یو ایس پاکستان انٹرنیشنل چیمبر میں ایم اویو

گوجرانوالہ کی مصنوعات کو امریکی منڈی تک رسائی دلانے کیلئے تجارتی تعاون پر اتفاق

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ کی مصنوعات کو بین الاقوامی، بالخصوص امریکی منڈی تک رسائی دلانے اور عالمی تجارتی روابط مضبوط بنانے کیلئے یو ایس-پاکستان انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس (یو ایس پی آئی سی سی) کے بانی و چیئرمین ایم صدیق شیخ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے بین الاقوامی تجارتی وفد نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا خصوصی دورہ کیا۔وفد میں یو ایس-پاکستان انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس و پاکستان کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور حافظ آباد چیمبر آف کامرس کے صدر ملک سہیل حسین، جبکہ منڈی بہاؤالدین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر و پیٹرن اِن چیف ایم عون رضا بھی شامل تھے ۔ چیمبر آمد پر صدر گوجرانوالہ چیمبر علی ہمایوں بٹ، سینئر نائب صدر سعد جمیل عرفانی، ایگزیکٹو باڈی اور سینئر ارکان نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

تقریب کے اختتام پر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور یو ایس-پاکستان انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس کے درمیان تجارتی روابط، کاروباری اداروں کے باہمی رابطوں (بی ٹو بی میٹنگز) اور برآمدات کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط بھی کیے گئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم صدیق شیخ نے گوجرانوالہ چیمبر اور اس کے صدر علی ہمایوں بٹ کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ چیمبر نے حالیہ عرصے میں نمایاں ترقی کی ہے ۔ گوجرانوالہ کی کاروباری برادری بے پناہ صلاحیتوں کی حامل ہے اور ان کی خواہش ہے کہ مقامی مصنوعات کو امریکی منڈی میں زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے ۔اس موقع پر حافظ آباد چیمبر آف کامرس کے صدر اور یو ایس پی آئی سی سی کے سیکرٹری جنرل ملک سہیل حسین نے کہا کہ گوجرانوالہ کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتی شعبے کے لیے امریکہ میں وسیع تجارتی مواقع موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...