ڈپٹی کمشنر کا چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ، ہائی سکول جنڈیالہ باغ بھی گئے

ڈپٹی کمشنر کا چلڈرن ہسپتال کا اچانک  دورہ، ہائی سکول جنڈیالہ باغ بھی گئے

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

انہوں نے او پی ڈی، ایمرجنسی، فارمیسی، انتظار گاہ، کینٹین اور دیگر شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، مریضوں کی دیکھ بھال اور مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لیا۔انہوں نے زیر علاج بچوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی، علاج، ادویات اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی آراء بھی حاصل کیں جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے علی الصبح گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز جنڈیالہ باغ والا کا دورہ کیا اور موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سکول میں جاری انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...