آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلے میں ذیشان رفیق کی کشمیر نگر آمد
ترقیاتی منصوبوں اور مسائل کے حل کی یقین دہانی، لیگی امیدوار کی حمایت کی اپیل
ڈسکہ (نامہ نگار) صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں موضع کشمیر نگر کا دورہ کیا، جہاں وہ حسن علی طاہر، چودھری رفاقت علی طاہر اور یاور عباس چودھری کی رہائش گاہ پہنچے ۔ صوبائی وزیر نے اہلِ کشمیر نگر کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کشمیر نگر سے چک طوطی سڑک کی منظوری اور تعمیراتی کام جلد شروع کرانے کا عندیہ دیا۔انہوں نے موضع نکاکیلہ میں مسیحی برادری کے قبرستان کو جانے والی سڑک کی تعمیر دو روز کے اندر شروع کرانے کے لیے محکمہ ضلع کونسل سیالکوٹ کو ہدایات جاری کیں۔
بعد ازاں متعلقہ سب انجینئر عامر نے موقع کا دورہ کرکے ٹھیکیدار کو کام شروع کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی۔ صوبائی وزیر میاں ذیشان رفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری اسماعیل گجر کو کامیاب بنایا جائے تاکہ مہاجرین جموں و کشمیر کے حقوق اور نمائندگی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مہاجرین جموں و کشمیر کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments