دریائے چناب کی مسلسل نگرانی‘ اداروں کو الرٹ رہنے کاحکم

 دریائے چناب کی مسلسل نگرانی‘ اداروں کو الرٹ رہنے کاحکم

ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ 1,17,781کیوسک ریکارڈ،کم درجے کاسیلاب ڈپٹی کمشنر نوید احمد خانکی بیراج ،ڈی سی حافظ آباد قادر آباد بیراج پہنچ گئے

سیالکوٹ ،حافظ آباد ،علی پور چٹھہ (نمائندگان دنیا،تحصیل رپورٹر ) مون سون بارشوں اور بالائی علاقوں، خصوصاً جموں و کشمیر میں ہونے والی بارشوں کے پیشِ نظر دریائے چناب میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ۔ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1,17,781 کیوسک ہے ا ورصورتحال کم درجے کے سیلاب کی ہے جبکہ پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔جموں توی (سدرا پل) پر پانی کا بہاؤ 4,804کیوسک ریکارڈ ہوا ۔ نالہ ڈیک کنگرہ کے مقام پر 7,437کیوسک پانی گزر رہا ہے ، نالہ پلکھو کینٹ پر 131 کیوسک اور نالہ بھیڈ کینٹ بھیڈ پلی پر 100 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا۔ 

ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے خانکی بیراج کا تفصیلی دورہ کرکے دریائے چناب میں پانی کی موجودہ صورتحال، حفاظتی بندوں، ہنگامی منصوبہ بندی اور متعلقہ اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور خانکی بیراج پر موجود ہنگامی مشینری، ریسکیو آلات، رابطہ نظام، عملے کی دستیابی اور دیگر حفاظتی انتظامات کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ ادھر ڈپٹی کمشنرحافظ آباد عبدالرزاق نے قادر آباد بیراج کا دورہ اور دریائے چناب میں پانی کی موجو دہ صورتحال اور حفاظتی بند کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ دریائے چناب میں کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے بروقت نمٹنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت تیار ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...