کمشنر کا سیالکوٹ کا دورہ، ممکنہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے سیالکوٹ کا دورہ کیا اور ممکنہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
کمشنر محمد علی نے میگ ٹاؤن اور شیل چوک میں نالہ بھیڈ کا معائنہ کیا، جہاں انہیں ڈی سلٹنگ، پانی کے بہاؤ کو برقرار رکھنے اور بارشی پانی کی بروقت نکاسی کیلئے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نالوں کی صفائی کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جائے اور نشیبی علاقوں سے پانی کے فوری اخراج کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ بعدازاں کمشنر نے ناصر ٹاؤن ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں حال ہی میں فعال کیے گئے اوڈر کنٹرول سسٹمز کا معائنہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments