آزاد کشمیر الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی ضروری : سعد رفیق

آزاد کشمیر الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی ضروری : سعد رفیق

27جولائی کو شیر دھاڑے گا، عوام کارکردگی پر فیصلہ کرینگے :ڈاکٹر نثار چیمہ

جامکے چٹھہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کشمیر کاز کی تکمیل، تحریکِ آزادیٔ کشمیر کو تقویت دینے اور آزاد کشمیر میں نظریئہ الحاقِ پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے قائد میاں محمد نواز شریف کا مضبوط ہونا ناگزیر ہے ۔وزیرآباد میں آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 38جموں 5گجرات سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری ذیشان گجر کی انتخابی مہم کے دوران سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ عالمی سطح پر کشمیری عوام کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا۔

جب بھی مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی، آزاد کشمیر میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے اور بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا گیا، جو کشمیری عوام سے پارٹی کے عزم کا عملی ثبوت ہے ۔ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، اس لیے موجودہ حالات میں آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27جولائی کو ضلع وزیرآباد کے طول و عرض میں شیر دھاڑے گا۔ عوام کا اعتماد نعروں سے نہیں بلکہ کارکردگی سے حاصل ہوتا ہے ، جبکہ قائد میاں محمد نواز شریف کا کشمیری عوام سے تعلق صرف سیاسی نہیں بلکہ اعتماد، خدمت اور وفاداری کا رشتہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...