آزاد کشمیر انتخابات کیلئے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

 آزاد کشمیر انتخابات کیلئے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

کمشنر گوجرانوالہ کا ویڈیو لنک اجلاس، سکیورٹی اور انتظامی تیاریوں کا جائزہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے آزاد جموں و کشمیر انتخابات 2026 کے پرامن، شفاف اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے ریجنل الیکشن کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن انعم زہرا راجہ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد ارشد مرزا، اسسٹنٹ کمشنرز جنرل محمد عامر اور محمد شاہد اسلام، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اول سید شہزاد بشیر، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر دوم اور گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کیا۔

اجلاس کے دوران انتخابات کے موقع پر امن و امان، پولنگ اسٹیشنوں کی سکیورٹی، حساس مقامات کی نگرانی، انتخابی عملے کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ کمشنر محمد علی نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ انتخابی عمل ہر لحاظ سے شفاف، غیر جانبدار اور پرامن ماحول میں مکمل ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے ۔ اجلاس میں ریجنل الیکشن کمشنر نے انتخابی انتظامات کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی، جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں جاری تیاریوں سے آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...