کوڑے کے ڈھیر ،سیوریج کاپانی ، شہریوں کو مشکلات

کوڑے کے ڈھیر ،سیوریج کاپانی ، شہریوں کو مشکلات

گوندلانوالہ روڈ ،کھیالی ،شاہین آباد ،بختے والا ،نوشہرہ روڈ کی حالت ابتر

گو جر انوالہ (سٹی رپورٹر)مون سون کی پہلی بارشوں کے باعث حکومتی ادارے شہر کو خو بصورت بنا نے اور گندگی کے ڈھیر اٹھانے میں ناکام ہو گئے ، شہر کے چا روں اطر اف کوڑے کے ڈھیر ،سیو ریج کا پا نی ،سڑکو ں کی ٹو ٹی پھو ٹی حا لت شہر یو ں کیلئے عذاب بن گیا جس سے راہگیروں اور اہل علا قہ کو مشکلات کا سا منا ہے ،تفصیلات کے مطابق مسلسل تین روز ہونے والی بارش کے باعث سیا لکو ٹ روڈ ،شیخو پو رہ روڈ،حافظ  ،سیالکوٹ بائی پاس ،بختے والا ،نوشہرہ روڈ ،نوشہرہ سانسی ،جناح روڈ اندرو ن شہر شاہرات پر جگہ جگہ با رش کا پا نی جو ہڑوں اور تا لابو ں کا منظر پیش کر رہا ہے ، آئے روز درجنو ں ٹریفک حا دثا ت میں قیمتی جا نو ں کا ضیا ع ہو رہا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ کی عدم تو جہی لمحہ فکر یہ ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عوامی نما ئند ے بھی بے حس اور عوامی فلا ح و بہود کیلئے نا کا م ہو گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پورے شہر میں توڑ پھوڑ سے پہلے ہی پریشان تھے اب بارش کے باعث گندگی اور نکاس آب کا نظام نہ ہونے سے مشکلات بڑھ چکی ہیں لیکن حکومتی ادارے اور عوامی نمائندے فوٹو سیشن میں مصروف ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...