گجرات:چناب کا حفاظتی بند 4فٹ اونچا کرنے کی منظوری

گجرات:چناب کا حفاظتی بند 4فٹ اونچا کرنے کی منظوری

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی شعیب مرزا نے ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی کے ہمراہ دریائے چناب کے حفاظتی بند کے مجوزہ منصوبے کا دورہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبہ کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے مارچ 2026 میں منظور ہو چکا جبکہ صوبائی کابینہ سے حتمی منظوری اور فنڈز کے اجرا کا عمل جاری ہے ۔ منصوبے کے تحت حفاظتی بند کی اونچائی میں 4 فٹ اضافہ اور 12 ہزار فٹ نئے حفاظتی بند کی تعمیر کی جائے گی۔منصوبے کی تکمیل سے شہبازپور، چنگاولی، ڈھلوں شرقی، محمود آباد، لالہ چک اور دیگر ملحقہ دیہات کی تقریباً 8 ہزار آبادی کو سیلابی خطرات سے تحفظ حاصل ہوگا جبکہ زرعی اراضی اور سرکاری و نجی املاک بھی محفوظ رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...