کامونکے :حبیب پورہ فیڈر کی دن‘رات لوڈ شیڈنگ جاری
گزشتہ روز 13گھنٹے تک بجلی بند رہی‘شہری بے حال‘کل پھر پرمٹ کی اذیت جگاڑ پر چلایا جانیوالا ترسیلی نظام بار با ر جواب دینے لگا‘حکام نے آنکھیں موند لیں
کامونکے (نامہ نگار)پاک ٹاؤن کے رہائشی حبیب پورہ فیڈر کے صارفین دن،رات لوڈ شیڈنگ کے عذاب کا شکار ،سارا دن وقفے وقفے سے لوڈ شیڈنگ ہوتی رہتی ہے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھی 13 گھنٹے تک بجلی بند رہی،کل پھر صارفین کو پرمٹ کے نام پر اذیت کا سامنا کرنا پڑے گا،مسجد اللہ ہو اکبر اہلحدیث اور گرد و نواح میں موسم سرما کے دوران مرمت کے نام پر پرمٹوں کی بھرمار ہونے کے باوجود ترسیلی نظام میں ذرا بھی بہتری نہ آ سکی،تھوڑی سی ہوا چلنے اور ہلکی بارش میں فوری بجلی بند کر دی جاتی ہے جبکہ چند میٹر کے فاصلے پر دوسرے فیڈر کے صارفین اس عذاب سے محفوظ رہتے ہیں ،اب موسم میں شدت آتے ہی جگاڑ پر چلایا جانے والا ترسیلی نظام بار با ر جواب دینے لگا ہے ، گزشتہ کچھ دنو ں سے بار بار آنکھ مچولی سے معمولات زندگی جام ہو کر رہ گئے جبکہ اب بھی مسٔلہ جوں کا توں ہے ،صارفین نے دہائی دیتے ہوئے حکام سے کہا خدارا ترسیلی نظام بہتر بنا کر شدید گرمی کے موسم میں ہماری زندگیوں میں آسانی پیدا کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments