غلط فیصلوں سے ملک مسائل سے دوچار :مجسم زرخیز

غلط فیصلوں سے ملک مسائل سے دوچار :مجسم زرخیز

حکمران عیاشیاں ‘عالمی قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ عوام برداشت کررہے ہیں

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )انصاف لائرز فورم کے ضلعی صدر مجسم زرخیز انور خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے ،حکومت عوام کا خون نچوڑنے کے بجائے اپنے اخراجات میں کمی اور سرکاری اشرافیہ کی مفت خوری کے خاتمہ پر توجہ دے ،جعلی حکمران مراعات، پروٹوکول کے اخراجات کو قابو میں لائیں تاکہ عام آدمی پر پڑنے والے مہنگائی کے بوجھ میں کمی آسکے ، حکومت کے ساتھ غلط فیصلوں کے نتیجہ میں ملک بیک وقت سیاسی ،معاشی و سکیورٹی مسائل سے دوچار ہے ن لیگ اور پیپلز پارٹی موجودہ مہنگائی ، بیروزگاری اور معیشت کی تباہی میں برابر کی ذمہ دار ہیں ، احتساب کا نظام ناکارہ ہوچکا ہے ہر طاقتور اور وی آئی پی خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے ۔ انہوں نے کہا مزید کہا کہ عالمی قرضوں کی ادائیگی کا سارا بوجھ عوام برداشت کررہے ہیں ،جعلی حکمران طبقہ عیاشیوں اور مراعات پر معمولی سمجھوتہ کیلئے بھی تیار نہیں حکمرانوں نے عالمی مالیاتی اداروں کے تابع ہوکر پالیسیاں تشکیل دیکر قوم کو بیرونی مالیاتی اداروں کا غلام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے پی ٹی آئی کا ساتھ دے جو موجودہ نااہل وکرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا دلائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...