وزیرآباد:بجلی کی بار بار خرابی ،صارفین دفاتر میں خوار
گھریلو معمولات، کاروباری سرگرمیاں اور طلبہ کی تعلیم بھی شدید متاثر
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گیپکو کے صارفین نے بجلی کی بار بار خرابی اور شکایات کے ازالے میں مبینہ غفلت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی بند ہونے پر متعلقہ شکایتی نمبروں پر بارہا رابطہ کیا جاتا ہے مگر اکثر کالیں ہی نہیں سنی جاتیں اور اگر کال موصول بھی ہو جائے تو شکایت پر بروقت کارروائی نہیں کی جاتی۔شہریوں کے مطابق بجلی کی طویل بندش کے باعث گھریلو معمولات، کاروباری سرگرمیاں اور طلبہ کی تعلیم بھی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ وہ شکایت درج کروانے اور بجلی بحال کروانے کے لیے ایک دفتر سے دوسرے دفتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں مگر مسئلہ جوں کا توں برقرار رہتا ہے ، شہر کی متعدد گلیوں اور محلوں میں بجلی کی ننگی تاروں کو ایک دوسرے سے ٹکرانے سے بچانے کیلئے درمیان میں لوہے کی اینگلز نصب کی گئی ہیں جو بارش کے موسم میں انتہائی خطرناک صورت اختیار کر لیتی ہیں۔ شہریوں کا خدشہ ہے کہ اگر یہ اینگلز یا ننگے تار کرنٹ کی زد میں آ جائیں تو کسی بھی وقت بڑا جانی و مالی حادثہ پیش آ سکتا ہے ، خصوصاً بچوں، راہگیروں اور موٹر سائیکل سواروں کی زندگیاں خطرے میں ہیں ، اعلیٰ حکام نوٹس لیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments