سیشن جج کا قتل ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش :سنی اتحاد کو نسل
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا اکبر نقشبندی نے مرکزی جامع مسجد نور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مستونگ میں سیشن جج کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا۔
کہ قانون کے محافظوں کو نشانہ بنانا انصاف و قانون کی بالادستی پر حملہ اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی ناپاک کوشش ہے ،انہوں نے کہا کہ معاشرے میں انتہا پسندی ،دہشتگردی کے خاتمے اور قومی یکجہتی کیلئے سیاسی و مذہبی جماعتوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments