پنڈی بھٹیاں:چوری اورڈکیتی کی وار داتوں میں اضافہ

پنڈی بھٹیاں:چوری اورڈکیتی کی وار داتوں میں اضافہ

نواب پورہ میں چوری ،جہانگیر پورہ میں ڈکیتی ،پولیس روک تھام میں ناکام

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ،محلہ نواب پورہ کے رہائشی شبیر حسین کے گھر سے نامعلوم چور لاکھوں روپے کے زیورات اور رقم چرا کر لے گئے ہیں جبکہ محلہ جہانگیر پورہ میں ڈاکو گن پوائنٹ پر محمد زبیر تھیم کے گھر سے لاکھوں روپے کے زیورات اور ساڑھے تین لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے جبکہ اس سے قبل محلہ سلطان شاہ اور شہر کے دیگر علاقوں میں چوری کی روزانہ ہونے والی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی قیمتی اشیا سے محروم ہو چکے ہیں جبکہ پولیس کسی بھی واردات کا سراغ نہ لگا سکی جس سے شہری پریشان ہیں اور بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عدم تحفظ کا شکار ہیں اور آئی جی پنجاب، آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او حافظ آباد سے وارداتوں کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...