نوشہرہ ورکاں:دھان کی پیداوار کے حوالے سے معلوماتی سیمینار
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زیرِ اہتمام شیخ پیلس میں چاول کی کاشت کے موضوع پر معلوماتی سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن گوجرانوالہ غلام غوث نے کی، سیمینار میں کاشتکاروں، محکمہ زراعت کے افسر وں، ڈیلرز اور زرعی ماہرین نے شرکت کی۔
اس موقع پر طارق جاوید، دانش علی طارق اور محمد علی شیخ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاول کی کاشت میں یارا کی جدید غذائی مصنوعات اور مؤثر نیوٹریشن حکمت عملی اختیار کر کے فی ایکڑ پیداوار، معیار اور منافع میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع)محمد عمران نے کہا کہ جدید زرعی معلومات اور بین الاقوامی معیار کی غذائی مصنوعات تک کاشتکاروں کی رسائی، زرعی پیداوار میں اضافے اور غذائی تحفظ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments