بروقت نکاسی آب نہ ہونے پر ایم ڈی واسا کو ہٹا دیا گیا

بروقت نکاسی آب نہ ہونے پر ایم ڈی واسا کو ہٹا دیا گیا

پنجاب حکومت نے احد ڈوگر کی جگہ عبد الوحید کو تعینات کر دیا ، نو ٹیفکیشن جاری

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)مون سون کی بارشوں سے شہر میں نکاسی آب کے بروقت اور مناسب انتظامات نہ کرنے پر ایم ڈی واسا احد ڈوگر کو ہٹادیا گیا جبکہ ایم ڈی واسا اوکاڑہ عبد الوحید کو گوجرانوالہ واسا کاایم ڈی تعینات کردیا۔ گزشتہ تین روز سے ہونے والی بارش سے واسا کی کارکردگی کھل کر سامنے آ گئی اور اربوں روپے کے فنڈزخرچ کرکے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا گیا لیکن ابتدائی ترقیاتی کاموں کے باوجود بارش کے پانی سے پورا شہر ڈوب گیا، سرکاری وغیر سرکاری عمارتوں میں بھی پانی داخل ہوگیا ،پنجاب حکومت نے بروقت انتظامات نہ کرنے پر ایم ڈی واسا احد ڈوگر کو ہٹا نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...