قائدین بزنس گروپ کا ڈی جی ٹی او کے فیصلے کا خیر مقدم

قائدین بزنس گروپ کا  ڈی جی ٹی او کے فیصلے کا خیر مقدم

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر بزنس گروپ کے چیئر مین و قائدین نے ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن اسلام آباد کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حق، سچ، جمہوری روایات اور قانون کی بالادستی کی فتح قرار دیا۔

رہنماؤں نے کہا کہ ڈی جی ٹی او نے فیصلے میں ایگزیکٹو باڈی کی اکثریتی رائے کو برقرار رکھتے ہوئے سیکرٹری جنرل کی جانب سے ایگزیکٹو باڈی کی ریکوزیشن مسترد کرنے اور یکطرفہ طور پر جاری کیے گئے انتخابی شیڈول کو کالعدم قرار دے دیا ہے ۔ اس فیصلے کے بعد ایگزیکٹو باڈی کے فیصلے کے مطابق ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات پہلے منعقد ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...