حافظ آباد:محلہ ڈھاب والا میں ناقص سیوریج،ٹوٹا راستہ،رہائشیوں کی زندگی اجیرن

حافظ آباد:محلہ  ڈھاب   والا  میں  ناقص  سیوریج،ٹوٹا  راستہ،رہائشیوں  کی  زندگی  اجیرن

شارع فاروق اعظم کو سرکلر روڈ سے ملانے والی گلی امام بارگاہ سے روزانہ سینکڑوں‘2تعلیمی اداروں کے طلبہ گزرتے ہیں ،شکایات کے با وجود میونسل کارپو ریشن ، واسا ، ضلعی انتظامیہ حکام خاموش

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )انتظامیہ کی غفلت اور لاپروا ئی کے باعث محلہ ڈھاب والا کی گلی امام بارگاہ والی کے 7برس سے ناقص سیوریج نظام، ٹو ٹا پھوٹا راستہ اور گند ے پانی نے اہلِ علاقہ کی زندگی اجیرن بنا دی۔ مذکورہ گلی شارع فاروق اعظم کو سرکلر روڈ سے ملاتی ہے جہاں روزانہ سینکڑوں شہری، دو تعلیمی اداروں کے طلبہ، اساتذہ، نمازی اور عزادار گزرتے ہیں۔ گلی میں اکثر سیوریج کا پانی جمع رہتا ہے جس سے آمدورفت متاثر اور بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔رہائشیوں کا کہنا ہے کہ شکایات اور نشاندہی کے با وجود منتخب نمائندوں، میونسپل کارپوریشن ، واسا اور ضلعی انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ۔ شہریوں کا کہنا ہے بارشوں کے دوران صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے جبکہ لٹکتے ، ننگے تار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔اہلِ علاقہ نے وزیراعلیٰ ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ، میونسپل کارپوریشن، واسا، گیپکو اور عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے نئی سیوریج لائن بچھانے ، گلی کی ازسرِنو تعمیر، نکاسی آب کے مستقل انتظام اور خطرناک تاروں کی تبدیلی کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...