گندم بلیک میں فروخت ،آٹا مزید مہنگا:روٹی نان کی قیمت میں اضافہ

گندم  بلیک  میں  فروخت ،آٹا  مزید  مہنگا:روٹی  نان  کی  قیمت  میں  اضافہ

15کلو آٹے کا تھیلا دکانوں پر 2200 روپے میں فروخت ،چکی آٹا 150روپے کلو تک جا پہنچا ،گندم 3500 روپے من سے بڑھ کر 4700 کی ہو گئی ، شہری پر یشان

گوجرانوالہ(نیوزرپورٹر)آٹے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ،15کلو گرام کا تھیلا ہول سیل مارکیٹ میں 2150روپے جبکہ گلی محلوں میں دکانوں پر 2200روپے فروخت ہو نے لگا ، نان روٹی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔بتاگیاہے کہ آٹے اور گندم کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہو گیا جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں مارکیٹ میں 10کلو آٹے کا تھیلا 1450جبکہ 15کلو آٹے کا تھیلا 2200روپے میں فروخت ہو رہا ہے ، چکی کا آٹا 150 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے دکانوں پرآٹا146روپے فی کلوفروخت ہورہاہے ،دوسری جانب 40کلو گندم کی قیمت 4700روپے تک جا پہنچی جبکہ سرکاری قیمت 3500روپے فی من مقررکی گئی تھی لیکن گندم کی پکڑدھکڑسے فلورملزمالکان اوربیوپاری نالاں دکھائی د ئیے جس کے بعد گندم بلیک میں فروخت ہونے لگی ۔فلورملز مالکان کادعویٰ ہے کہ انہیں گندم بہت منگی مل رہی ہے جسکی وجہ سے قیمتیں بڑھائی ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے آٹے کے کوئی نرخ مقررنہیں ہوئے جو10 کلووالی سکیم تھی وہ آٹا مارکیٹ میں نظر نہیں آ تا کیوں کہ وہ گاہک نہیں لیتا ، آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیا کی بڑھتی قیمتوں نے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر کیا ہے ، آٹے اور گندم کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری مؤثر اقدامات کئے جائیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے ۔ دوسری جانب آٹے اورگندم کی قیمتوں میں اضافہ سے نا ن بائیوں نے بھی نان اور روٹی کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...