عوام دشمن پالیسی سے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں:ناصر چیمہ
راہوالی(نمائندہ دنیا )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ اور کمی حکمران جماعت کی ناقص پالیسیاں اور عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے ایم پی اے ناصر چیمہ نے کہا کہ عوام دشمن پالیسی سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ،
حکمران جماعت کا یہ فیصلہ مہنگائی ،بے یقینی صورت حال اور معاشی بد حالی میں مزید اضافہ کرے گا انہوں نے کہا کہ اگر روزانہ کی بنیاد پر ہی قیمتوں کا تعین کرنا ہے تو پھروزارت پٹرولیم اور اوگرا درمیان سے نکل جائے پٹرلیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ ہوجائیں تاکہ پٹرولیم کمپنیاں خو دہی امپورٹ کریں اور خود ہی سیل کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments