ہائبرڈ نظام ملک میں عدم استحکام کی جڑ :لیاقت بلوچ

 ہائبرڈ نظام ملک میں عدم استحکام کی جڑ :لیاقت بلوچ

ریاستی طاقت اور جبر سے امن، استحکام اور پائیدار ترقی ممکن نہیں:گجرات میں گفتگو

گجرات (نامہ نگار )جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم کے ماموں کے انتقال پر نائب امیرلیاقت بلوچ کی چڑیاولہ آمد ، مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اورانکے بیٹوں خلیل اختر،جمیل اختر اورخاندان کے افراد کے ساتھ اظہارتعزیت کیا، لیاقت بلوچ سے پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے ملکی حالات پراستفسارکیا تو انہوں نے کہاکہ ہرآنے والے دن ملک کے اندرونی حالات میں خرابی بڑھ رہی ہے کشمیر بلوچستان، خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں بدامنی اورلاقانونیت بڑھ چکی ہے ،لیاقت بلوچ کاکہناتھاکہ موجودہ حالات کے تناظرمیں آزاد جموں وکشمیرمیں مکمل غیر جانبدارانہ اورعوامی رائے کااحترام کیاجائے جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیرانتخابات میں بھرپوراندازمیں حصہ لے رہی ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف اور اتحادی حکومت جتنا جلد اس حقیقت کو تسلیم کرلیں کہ سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی بالادستی اور سرپرستی میں قائم ہائبرڈ نظام ملک میں عدم استحکام کی جڑ ہے ریاستی طاقت اور جبر سے امن، استحکام اور پائیدار ترقی ممکن نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...