تتلے عالی میں رانی کھیت کی وبا ،سینکڑوں پرنے ہلاک
تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی میں سینکڑوں پرندے جھولے کی وبا کا شکار ہو گئے ۔
تتلے عالی اور اس کے نواحی علاقوں میں پرندوں میں جھولے اور رانی کھیت کی بیماری پھیل گئی جس کے باعث سینکڑوں کبوتر،مرغیاں،آسٹریلین پرندے ہلاک ہو گئے ہیں، بیمار پرندوں کی ناک،منہ ا ور آنکھوں سے پانی بہتا ہے ،گردن ایک طرف لٹک جاتی ہے اور کھانا پینا چھوڑ نے کے بعد دم توڑ رہے ہیں، اڑان مقابلوں میں شامل ہونے والے کبوتر باز بیماری سے شدید پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments