گجرات چیمبر کا پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش

گجرات چیمبر کا پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش

صنعتکاروں، تاجروں، برآمد کنندگان اور شہریوں پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا :صدر

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر تشویش کا اظہارصدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احمد حسن اور چیمبر کی ایگزیکٹو باڈی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اور وقفے وقفے سے ہونے والے اضافے سے کاروباری برادری، صنعتی شعبے اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔صدر احمد حسن نے کہا کہ ملک پہلے ہی مہنگائی، بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت، توانائی کے بلند نرخوں اور کاروباری چیلنجز سے دوچار ہے ۔ ایسے حالات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ صنعتکاروں، تاجروں، برآمد کنندگان اور عام شہریوں پر اضافی مالی بوجھ ڈال رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافہ ٹرانسپورٹ، لاجسٹک اور خام مال کی ترسیل کے اخراجات میں اضافے کا باعث بنتا ہے جس کے اثرات بالآخر اشیائے ضروریہ سمیت مختلف مصنوعات کی قیمتوں پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔ اس صورتحال میں صنعتوں کیلئے پیداواری لاگت کو قابو میں رکھنا اور بین الاقوامی منڈیوں میں مسابقت برقرار رکھنا مزید مشکل ہو جاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...