تتلے عالی :بارشی پانی کے نکاس کیلئے پلیاں کھول دی گئیں

تتلے عالی :بارشی پانی کے نکاس کیلئے پلیاں کھول دی گئیں

بارشوں کا پانی نواحی آبادیوں میں داخل ہونے کے بعد سیم نالے کی صفائی

تتلے عالی(نامہ نگار )اے سی نوشہرہ ورکاں کی نگرانی میں بارشی پانی کے نکاس کیلئے پلیاں چالو کر دی گئیں، سیم نالہ کی صفائی شروع ہو گئی۔ شاہراہوں کی تعمیر کے دوران پلیاں بند ہونے اور سیم نالہ کی صفائی کیلئے اقدامات ناکافی ہونے کے باعث حالیہ بارشوں کا پانی تتلے عالی اور نواحی آبادیوں میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے تھے، دھان، سبزیوں،چارہ جات کے کھیت بھی پانی میں ڈوب گئے جس سے کسانوں کی کروڑوں روپے کی فصلیں برباد ہو گئیں،تتلے عالی اور دین پور گادیاں کے مکینوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور الزام لگایا کہ کامونکی روڈ کی تعمیر کے دوران ٹھیکیدار نے بجر، ریت،سیمنٹ ڈال کر نکاسی آب کیلئے بنائی پلیاں بند کر دیں اور سیم نالہ کی صفائی نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹیم کے ہمرا کامونکی روڈ موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے اپنی موجود گی میں مشین سے ملبہ ہٹا کر بند پلیوں کو چالو کر ایا اور کرین سے سیم نالہ کی صفائی اور گندگی فوری طور پر ٹرالیوں پر لوڈ کرکے دور دراز بھجوائی جاتی رہی ۔اسسٹنٹ کمشنر نے بارش کے دوران خود نگرانی کی جس سے پانی کا نکاس تیزی سے شروع ہو گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...