سیالکوٹ ایئر پورٹ سے بارشی پانی کے نکاس کیلئے خصوصی ڈرین تعمیر
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ ائیرپورٹ پر تمام فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے ۔
ترجمان سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ عمیر خان کے مطابق سیال انتظامیہ بدلتی موسمی صورت حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور ہر قسم کی ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹنے کیلئے تمام تر اقدامات قبل از وقت مکمل کر لئے گئے ہیں۔ موسم برسات سے قبل ائیرپورٹ پر بارشی پانی کے بروقت نکاس کیلئے خصوصی نئی ڈرین تعمیر کی گئی،خصوصی برساتی ڈرین ائیرپورٹ کے چاروں اطراف بنائی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments