ڈی سی روڈ فیڈر کی بجلی ہفتے میں 3دن 8گھنٹے تک بندرہنے لگی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )ڈی سی روڈ فیڈر کی بجلی ہفتے میں 3دن 8گھنٹے تک بند رہنے لگی ۔
گیپکو ہیڈ آفس کی طرف سے شٹ ڈاؤن کا پرمٹ صبح 8بجے سے دوپہر ایک بجے تک کا جاری ہوتا ہے لیکن ڈی سی روڈ فیڈر کی بجلی شام 5بجے آتی ہے جس وجہ سے شہری شدید گرمی میں ذہنی اذیت کا شکار ہیں ۔ سوئی گیس روڈ بلال سٹریٹ کا ٹرانسفارمر 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ٹھیک نہ ہو سکا۔علاقہ مکینوں نے گیپکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لے کر اچھی شہرت کے حامل افسر فیلڈ میں لگائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments