کالو چیمہ پر سیم نالے کا بند ٹوٹ گیا، پورا گا ئو ں زیر آب

کالو چیمہ پر سیم نالے کا بند ٹوٹ گیا، پورا گا ئو ں زیر آب

بدترین انتظامات کے با عث حکومت پر تنقید، لوگ خود شگاف پر کرتے رہے

احمد نگر چٹھہ (نمائندہ دنیا )نواحی علاقہ کالو چیمہ سیم نالے کا بند ٹوٹ گیا، پورا گا ئو ں زیر آب آگیا ، بدترین انتظامات پر علاقہ مکینوں کی حکومت پر تنقید، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرتے رہے ،بااثر سیاسی افراد کی پشت پناہی سے سیم نالے پر تجاوزات کی بھر مار بھی سینکڑوں افراد کی پریشانی کا باعث بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق سینکڑوں ایکڑ اراضی کا بارشی پانی لے کر جانے والی اکلوتی سیم کی 3 سال سے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سیم کے نزدیکی آبادی سخت مشکلات کا شکار ہو گئی گزشتہ رات پانی کے پریشر کی وجہ سے سیم نالے میں شگاف پڑ گیا جسکی وجہ سے پورا گا ئوں کالو چیمہ پانی کی نذر ہو گیا، گلیوں بازاروں اور سڑکوں پر کئی فٹ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے پورا علاقہ جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق مون سون کی بارشوں کے پیش نظر بد ترین انتظامات کی وجہ سے گھر اور فصلیں ڈوب چکی ہیں شگاف بند کرنے کے لئے کوئی امدادی ٹیم نہیں آ سکی لوگوں کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...