صدر گجرات چیمبر احمد حسن کی نیویارک میں کمرشل قونصلر محمد عمر سے ملاقات

صدر گجرات چیمبر احمد حسن کی نیویارک  میں کمرشل قونصلر محمد عمر سے ملاقات

گجرات (نامہ نگار )صدر گجرات چیمبر احمد حسن کی پاکستان ہاؤس نیویارک میں کمرشل قونصلر محمد عمر سے ملاقات، امریکہ اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ،

بالخصوص گجرات کی برآمدی مصنوعات کے امریکی مارکیٹ میں امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمرشل قونصلر نے گجرات چیمبر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہاؤس، نیویارک، گجرات کی کاروباری برادری کو امریکی مارکیٹ تک رسائی، تجارتی معلومات، ممکنہ خریداروں سے روابط اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...