والدین سے مکان جائیداد چھین کر خود مالک بن بیٹھا
اپنے نام منتقل کروا لی اور بوڑھے والد ین کوگھر سے بے دخل کر دیا
میانوالی (نامہ نگار)علاقہ دوآبہ میں والدین سے مکان جائیداد چھین کر خود مالک بن بیٹھا اور اپنے والدین کو گھر میں ہی بند کر دیا ماں باپ نے جس بیٹے کو زندگی بھر سہارا دیا، وہی بیٹا انکے بڑھاپے میں ان کے سر سے چھت چھیننے کا سبب بن گیا معلوم ہوا ہے کہ تحصیل پپلاں کے علاقے دوآبہ میں محلہ جیون شاہ میں سگے بیٹے نے نیا مکان تعمیر کروانے کا جھانسہ دے کر اپنے والدین سے مکان اور زمین اپنے نام ہبہ کروائی پھر مکمل ہی منتقل کروا لی اور بوڑھے والد والدہ کو پہلے گھر میں بند رکھا اور بعد ازاں ہی گھر سے بے دخل کر دیا متاثرہ والد برخوردار انصاف کے لیئے تھانہ پپلاں پہنچ گیا جہاں پر پپلاں پولیس نے محمد ممتاز اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور والدین کے تحفظ کے قانون سمیت دیگر دفعات کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments