وزیرآباد:پرانی سول کورٹ میں بارش کاپانی جمع

وزیرآباد:پرانی سول کورٹ میں بارش کاپانی جمع

نکاسی کیلئے کو ئی اقدامات نہیں کئے جا رہے ‘مچھروں کی افزائش میں اضافہ

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں کے بعد پرانی سول کورٹ میں جمع ہونے والے گندے پانی کی نکاسی کیلئے تاحال کوئی مؤثر انتظامات نہ کیے جا سکے جس کے باعث تعفن پھیلنے اور مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوری طور پر پانی کی نکاسی نہ کی گئی تو مختلف وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔سرپرستِ اعلیٰ سینئر سٹیزن ضلع وزیرآباد مرزا تقی علی نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واسا کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واسا صرف جی ٹی روڈ اور اللہ والا چوک تک ہی اپنی سرگرمیاں محدود رکھے ہوئے ہے اور اعلیٰ حکام کو سب اچھا کی رپورٹ دی جا رہی ہے جبکہ اندرونِ شہر کی گلیوں اور مختلف مقامات پر بارش کا جمع شدہ پانی آج بھی جوں کا توں موجود ہے ۔انہوں نے کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ پرانی سول کورٹ سمیت اندرونِ شہر میں جمع شدہ گندے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بیماریوں اور دیگر مسائل سے محفوظ رکھا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...